لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے وفد کا الحمراءآرٹ میوزیم کا دورہ 

May 27, 2022

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے 20رکنی وفد نے الحمراءآرٹ میوزیم قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔کیوریٹر الحمراء آرٹ میوزیم ہاجرہ محمود نے وفد میں شامل ایم فل کی طالبات کو میوزیم میں آویزاں فن پارے دکھائے۔وفد کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر لاہور لالج فارویمن یونیورسٹی عنبر منیر نے طالبات کے دورہ کو ثمر آور قرار دیا۔

مزیدخبریں