پی ٹی آئی بلوائیوں نے 31اہلکاروں کو زخمی کیا:طلال چودھری، عظمی بخاری 

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگی رہنما طلال چودھری ، عظمی بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پہلے ہی کہہ رہی تھی پی ٹی آئی کے حواری آگ لگا دیں گے ،سکیورٹی کے اہلکار افسران نے پتھرائو کھایا عمران خان کے بلوائیوں کا مقابلہ کیا،اکتیس پولیس اہلکار شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،سپریم کورٹ نے جو حکم دیا اس پر عمل درآمد کیا ،جب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دی گئی گو میٹرو سٹیشن، گاڑیوں اور رکشوں کو نذر آتش کیاگیا، انہوں نے کہا کہ شہنشاہ اعظم کو ہر گناہ معاف ہے ،ساری زندگی میوزک کو پنجابی ٹچ دیتے رہے قوم کے آگے اعتراف کیا تقریروں میں  اسلامی ٹچ اورمذہب کا استعمال کرتے ہیں۔

،ہم تکنیکی طورپر سیاسی مخالف کو ناک آئوٹ نہیں کرنا چاہتے زخمی سپاہیوں کے کیسز نہیں چھوڑیں گے ،پارلیمنٹ حملہ کیس کا دوبارہ ٹرائل کرنا ہوگا،صدر مملکت دندان ساز سے لے عمران خان کا احتساب کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن