یاسین ملک کو عمر قید کی سزا بھارتی حکومت کی بربریت ہے: خورشید قصوری 

لاہورر (نیوز رپورٹر ) سابق وزیر خارجہ میاں خورشید قصوری نے کشمیری رہنما یاسین  ملک کو عمر قید کی سزا کو بھارتی حکومت کی بربریت قرار دیا اور اقوام عالم سے اپیل کی کہ عمر قید کی سزا کو معطل کرنے کے لیے اپنا اقوام متحدہ کردار ادا کرے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکمران کشمیر کے مجاہدین کو 76 سالوں سے بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن کشمیریوں سے آزادی کا حق نہیں چھین سکتے ۔ پاکستان کے عوام کشمیر کی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن