لاہور(نیوز رپورٹر)نیشنل بنک ایمپلائز یونین پنجاب اسلام آباد (رجسٹرڈ) سی بی اے کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک عید ملن پارٹی کا نیشنل بنک مین برانچ لاہور میں زیر صدارت صدر یونین ذیشان نیازی اہتمام کیا گیا۔ ورکرز کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد ، روبینہ جمیل اور سنٹرل ریجن لاہور ویسٹ ریجن لاہور کے ایگزیکٹو زاور آفیسرز ایسوسی ایشن کے قائدین نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ سیکرٹری جنرل یونین اکبر علی خان نے خطاب میں رحمت علی حسنی کو حکومت کی جانب سے نیشنل بنک کا نگران صدر تعینات کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ نیشنل بنک کے ملک بھر کے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔
افسران کو ہر سال سفارشی سیاسی اپریزل سسٹم کا سامنا ہے جس کی وجہ سے افسران کا کیریئر تباہ ہو رہا ہے کہ فوری طور پر ختم کرکے سالانہ انکریمنٹس کا نیا نظام متعارف کروایا جائے۔ درجہ چہارم کیلئے یونیفارم الاؤنس کا اجراء کارلون ہاؤس بلڈنگ فنانس کے حصول کیلئے 40 فیصد کی شرط کا خاتمہ اور نیشنل بنک سٹاف کالونی میں فل ہاؤس رینٹ کی کٹوتی بند کرکے یونین سے معاہدہ پر عمل کیا جائے۔