لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کاکالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوںکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ کریک ڈاؤن کے دوران اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 18 ہزار 444 چالان ،اپلائیڈ فار بغیر بلانمبرگاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار 212 چالان جبکہ کالے شیشے لگانے پر 30 ہزار 555 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 44 مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔
کالے شیشوں پر 5 کی بجائے 25 سوروپے جرمانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں۔
، فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں۔گاڑی کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب شناخت کو چھپانا ہے۔کریک ڈاؤن کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
کالے شیشے،بغیرنمبرگاڑیوں کیخلاف چھاپے جاری،سینکڑوں کے چالان
May 27, 2022