افغانستان میں 11 لاکھ کمسن بچے غذا کی شدید کمی کا شکار: اقوام متحدہ

برسلز (اے پی پی) اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ رواں سال افغانستان میں تقریباً 11 لاکھ بچے غذا ئی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان میں یونیسیف کے غذائیت کے پروگرام کی سربراہ میلینی گیلون نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اندازہ  ہے کہ افغانستان  میں 2018 کے مقابلے میں شدید کم خوراکی کے شکار میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد دوگنی ہوسکتی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 10 لاکھ کے قریب تھی۔ اقوام متحدہ اوردیگرامدادی ایجنسیاں قحط کے شکار ملک میں ہنگامی بنیادوں پر امداد دے رہی ہیں تاکہ بھوکے عوام کو مناسب خوراک مل سکے۔
افغانستان

ای پیپر دی نیشن