راولپنڈی (جنرل رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ا ےسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن اور کپس کالج کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر و ممبر ڈی آر اے ابرار احمد خان، ممبر بی او جی فیڈرل بورڈ سکینہ تاج، پرنسپل کپس کالج، محمد ذیشان، پرنسپل کپس اکیڈمی نبیل حیدر، محمد فرقان چوہدری، عامر انور،ابرار احمد اعوان، آغا شھاب، کرنل ر فواد حنیف، سید عادل شاہ، وسیم سیفی، عدنان نثار، شاہد جمیل، محمد رفیق قریشی، ملک طاہر، مسز انعم، مسز لبنی رشید، سہراب خان، امجد، ملک شھباز، چوہدری معراج، طاہر شہزاد، شیراز مغل، ندیم فاروقی ،شیخ ندیم، یونس و دیگر نے شرکت کی،مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایپسما کی طرف سے ابرار احمد خان اورکپس کالج و اکیڈمی کی طرف سے محمد ذیشان و نبیل حیدر نے کیے،جس کا مقصد ایپسما کے اراکین، ان کے زیر کفالت بچوں اور ان کے طلباءکوکِپس کی جانب سے مراعات دینا، سکول مالکان، پرنسپل اور اساتذہ کے بچوں کو کالج کی فیسوں کی مد میں30 فیصد تک خصوصی رعایت دینا،انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے کورسز کی مد میں اداروں کے بچوں کو 10 فیصد خصوصی رعایت دینا،میٹرک اور انٹر کی کوچنگ کلاسز والے اداروں کے بچوں کو 20فیصد تک خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔
ایپسما کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،کپس کالج خصوصی رعایت دے گا
May 27, 2022