یاسین ملک کو سزا  انصاف کا قتل، جد وجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، غلام علی 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے ترجمان کشمیری رہنماء غلام علی خان نے بھارت کی جانب سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عدالت کا یاسین ملک کو جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں عمر قید سزا سنانا بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے،انہوں نے یاسین ملک کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماوں اور آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کرنے  سے باز نہیں رکھ سکتا، اس طرح کے یک طرفہ اور غلط فیصلے حق کی آواز کو خاموش نہیں کروا سکتے،ان خیالات کااظہار انہوں نے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت جتنا چاہے ظلم و بربریت کر لے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز کو کبھی دبا نہیں سکتا،انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا  کر انصاف کا قتل اور لاکھوں کشمیریوں کے جذ بات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...