راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حریت لیڈر یاسین ملک کو دی جانے والی سزا بھارتی نظام انصاف اور سیکولر چھرے پر ایک بدنما داغ ہے اگر آزادی کی جدوجہد دہشت گردی ہے تو پھر سارا مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں آزادی کے حامی دہشت گردہیں بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ تو کشمیریوں کی جدوجہد کو روک سکتا ہے نہ ہی آزادی کے متوالوں کو دبا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب بار کونسل اسد عباسی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز اپنے بیان میںکیا انھوں نے مزید کہاکہ یاسین ملک کی سزا کے حوالے سے سلامتی کونسل کے جنرل سیکریٹری،عالمی عدالت انصاف،دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کو خطوط لکھ کر اس انسانی المیے کے خلاف آواز بلند کی جائے گی،یاسین ملک کے جدوجہد کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا جبکہ بھارت کو اپنے ظلم اور ستم پر نادم ھونا پڑے گا-
یاسین ملک کو سزا بھارتی نظام انصاف پر بدنما داغ ہے، اسد عباسی
May 27, 2022