راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر مسعود خواجہ اور چیئرمین ظہیر چوہدری نے معروف فنکار سجاد کشور کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو فنکاروں کا بڑا نقصان قرار دیا ۔ مرحوم سجاد کشور کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک اکیڈیمی تھے جو جونئیر فنکاروں اور نئے آنے والوں کیلئے بہترین راہنما ء تھے ۔ وہ جڑواں شہروں کے فنکاروں کی پہچان تھے جو خلوص و مروت اور بھائی چارے میں اپنی مثال آپ تھے۔
سجاد کشور کی رحلت پرمسعود خواجہ ظہیر چوہدری کا اظہار افسوس
May 27, 2022