پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں،عبدالسلام

اسلام آباد (نا مہ نگار)جونیئر جناح ٹرسٹ کے ہیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ پارٹنرشپ عبدالسلام نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہے، جبکہ ملک میں اس وقت چالیس لاکھ سے زیادہ یتیم بچے ہیں، جن کی تعلیم و تربیت کا کوئی مناسب انتظام نہیں۔ جس کی بڑی وجہ غربت اور تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی ہے۔ ان بے سہارا اور غریب بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جونیئر جناح ٹرسٹ نے "روشن مستقبل مہم"کا آغاز کردیا ہے۔ اس مہم کے دوران مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہم کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک ہزار یتیم، مستحق اور آٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم حکومتوں کی ترجیحات میں جگہ نہ بنا سکی، جس کی وجہ سے ہمیں ہر میدان میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ جونیئر جناح ٹرسٹ گزشتہ سات سال سے پاکستان میں معیاری تعلیم اور بنیادی خواندگی کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ اور اس سلسلے میں ہم سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں ، کہ آگے بڑھیں اور پاکستان کو 100فیصد خواندہ بنانے کے اس مہم میں اپنے حصے کی شمع جلائیں ۔

ای پیپر دی نیشن