راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میںاپنا کردار ادا کیاملکی سلامتی اور استحکام کیلئے اربوں ڈالر کو ٹھکراکر بھارت کے مقابلے میںاس سے بڑھ کر ایٹمی دھماکے کئے میاںمحمدنوازشریف نے امریکہ اور دیگر ممالک کی طرف سے پابندیوں سمیت دیگر دھمکیوں کو نظر اندازکرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایاملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا مسلم لیگ ن کے قائدین نے ہمیشہ پاکستانی قوم کا سر فخرسے بلند کیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے بعد عمران کی مقبولیت کا تاثرزائل ہوگیا پاکستانی عوام نے فسادی ٹولے کو مسترد کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں۔