ڈاکٹر صفدر عباسی، ناہید خان

May 27, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز  کے رہنما ء ڈاکٹر صفدر عباسی اور ناہید خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی حریت پسند رہنما یاسین ملک کو ھندوستان کی کورٹ کے کالے قانون کے تحت عمر قید کی سزا سنانے پر ہم پرزو مزمت کرتے ہیں جس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کی ہم بھی کشمیر میں ھندوستانی ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یو این سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے اور 75 سال سے جو ظلم وستم کشمیریوں پر کیا جا رہا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز یو این سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کا مسلئہ اقوام متحدہ کی کرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق فوری حل کیا جائے۔

مزیدخبریں