اسلام آباد(نا مہ نگار)چیف ایگزیکٹو آئیسکوآج فیس بک لائیو اور ٹیلیفون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات /تجاویز سنیں گے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹودن10:30بجے تا دن12:30بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کینٹ ، اٹک ، جہلم اور چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل اور تجاویز سنیں گے۔آئیسکو کے معزز صارفین دئیے گئے شیڈول کے مطابق اپنی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور فون نمبر051-9253105 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین سے درخواست ہے کہ شکایات کا اندراج کرواتے وقت اپنا نام، رابطہ نمبر اور بجلی بل کا حوالہ نمبر ضرور بتائیں۔
یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے