واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے 22 ممالک میں منکی پاکس کے 200 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یورپی یونین کے سینٹر فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی) کے مطابق اب تک مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 219 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اب تک یورپ کے ایک درجن سے زائد ممالک میں کم از کم ایک کیس کی تصدیق ہو چکی ہے یہ پہلی بار ہے کہ منکی پاکس کا وائرس مغربی یا وسطی افریقہ سے باہر گردش کر رہا ہے۔