کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے مشترکہ ومتفقہ فیصلوں اور اقدامات کی ضرورت ہے ،ملک میں سیاسی طور پر خانہ جنگی جیسی صورتحال ہے ،سیاسی جماعتیں حکومت قومی ادارے سیاسی ٹمپریچر کم کرنے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کردار ادا کریں ،احتجاج اور دھرنوں سے معاشی صورتحال مزید گھمبیر ہورہی ہے حکومت الیکشن کا اعلان کرئے ،سیاسی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں عوام جس کو ووٹ دینگے ایوان بالا میں وہی جائینگے،عوام کی خدمت کو شعار بناکر ملک کو معاشی ابتری سے نکالنے کیلئے جدوجہد کی جائے ،سیاسی جماعتیں ادارے قومی مفاہمت کی پالیسی اختیار کریں ،انارکی اور سیاسی انتہاپسندی سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ،حکومت انتخابی اصلاحات مکمل کرکے فوری انتخابات کا اعلان کرئے ،سیاسی کشیدگی کا افہام وتفہیم سے حل تلاش نہ کیا تو ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ،سردار یاسین ملک کی بھارتی عدالت سے عمر قید کی سزا عصبیت کھل کر سامنے آگئی ،بھارتی عدالتیں بھی مذہبی انتہاپسندی وعصبیت کا شکار قانون کو گھر کی لونڈی بنادیا گیا ،بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت اور جعلی مقدمات سے نہیں دبا سکتا ،کشمیر کی آزادی کی تحریک میں مزید تیزی آئے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں ان کی سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے مہنگائی کے خاتمے اور ڈالر کی اُڑان کو روکنے کیلئے عملی اور مثبت اقدامات کرئے ،عوام کو ریلیف دینا صحت ،تعلیم اور معاشی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا آئینی وجہموری اور اخلاقی فرض ہے۔
سردار یاسین ملک کی سزا‘ عصبیت کھل کر سامنے آگئی ،ثروت اعجاز قادری
May 27, 2022