کراچی(نیوز رپورٹر) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اور فیکلٹی کے تعاون سے 31 مئی کوسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ’’ایس ایم آئی یو جاب فیسٹ'' کا انعقاد ہورہا ہے، جبکہ اسٹوڈنٹس ویک کا انعقاد یکم
جون سے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بدھ کو ایس ایم آئی یو کے کانفرنس روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر ایس ایم آئی یو پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کی۔ اجلاس میں ''جاب فیر'' اور ''اسٹوڈنٹس ویک'' کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور چند اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ یہ طلباء کے لیے ایک میگا ایونٹ ہے۔ہم تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ طلباء و طالبات کو ان تمام پروگرامرز میں شامل ہونا چاہیے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کے بعد صورتحال قدرے نارمل ہو گئی ہے۔ لہذا ہمیں ایسی سرگرمیاں شروع کرنی چاہئیں جن سے فائدہ ہو سکے۔ ڈاکٹرمجیب الدین صحرائی میمن نے اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف علی وگن کی تعریف کی۔ڈاکٹر آصف علی وگن نے اجلاس کو بتایا کہ جاب فیئر میں بینکوں سمیت 30 کے قریب کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اسی طرح طلبہ و طالبات پورے ہفتے کے دوران مختلف اسٹالز کے ایک حصے نے کئی پروگرامز تیار کیے۔ جن میں مباحثے، تقریری مقابلے، شاعری کے سیشن اور ورکشاپس وغیرہ شامل ہیں۔ وائس چانسلرکے مشیر برائے اکیڈمک معاملات ڈاکٹر عبدالحفیظ خان نے اجلاس کو طلبہ وطالبات کی شرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں رجسٹرار، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز، سربراہان، ڈائریکٹرز اور دیگرافسران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی
ایس ایم آئی یو میں جاب فیسٹ ‘اسٹوڈنٹس ویک کی تیاریاں
May 27, 2022