پچھلے دروازے سے آنے والی حکومت نے معیشت، چادر، چاردیواری کو پامال کیا: بابر اعوان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ ہفتوں کے دوران پچھلے دروازے کھول کر گورنمنٹ آئی، آٹھ ہفتوں کے اندر پاکستان کی معیشت، چادر اور چار دیواری کو پامال کر دیا، اپنے گھر میں بھی جاؤں تو دروازہ کھٹکٹا کے آؤں، پہلی کابینہ ہے جہاں منشیات کے کیس میں ملوث شخص بیٹھا ہے، وزیراعظم ضمانت پر رہا ہے۔ ہم نے 32 بڑے جلسے پورے ملک میں کئے ہیں۔ اب ضرورت ہے کہ الیکشن کمشن لوگوں کی آواز سنے، 6 دن کے بعد عمران خان نے کہا ہے کہ 4 ملین لوگوں کو لاؤں گا۔ کل کے واقعے پر قانون سے اوپر کوئی نہیں ہے، این آر او کا راستہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو اس کو روکیں گے، قانونی آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ میں ببانگ کہتا ہوں بھگوڑے عمران خان کا کیا مقابلہ کریں گے، پاکستان کے پارلیمان کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔ کل پورا پاکستان اور ہر گلی جلسہ گاہ تھا، عمران خان کے پیچھے 20 نہیں 22 کروڑ عوام ہے۔ سرکاری مشنری استعمال کر کے جلسے کیے جارہے ہیں، فیض آباد میں بھی سڑکیں بند ہیں، 6 دن عمران خان نے جو دئیے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم سے کوئی گلہ نہ کرے کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی کی ہے، تین سے چار مرتبہ تمام پارٹیاں اقتدار میں آئی ہیں، نئے انتخابات کے نام سے ڈرتے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان کی معیشت کو آخری دھکہ نہ لگے، الیکشن کا اعلان جلد ہوگا کیوں کہ اپنے جلسے میں بارش کروا دیتی ہے، عبوری حکومت کو بجٹ دینے کا بھی حق ہے۔

ای پیپر دی نیشن