وفاقی‘ ڈیرہ غازیخان بورڈ  منسوخ پیپرز کا نیا شیڈول جاری 

اسلام آباد/ ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار+ نیوز رپورٹر) وفاقی تعلیمی بورڈ اور ڈیرہ غازی خان بورڈز نے تحریک انصاف کے مارچ کی وجہ سے منسوخ ہونے والے پرچہ جات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 25 مئی کے منسوخ پرچہ جات 8جون کو ہوں گے، 26 مئی کے منسوخ شدہ پرچہ جات 9جون کو منعقد ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق پریکٹیکل کے امتحانات 6 جون کے بجائے 10جون 2022ء سے شروع ہوں گے، تمام طلبا اپنی نئی رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں، باقی کے تمام پرچہ جات پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ تعلیمی بورڈ ڈیرہ کے کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ  امتحان کے منسوخ ہونے والے انگلش لازمی کا پرچہ 11جون ہفتہ صبح کے سیشن میں اور فزکس / اسلامیات اختیاری کے پرچہ سیکنڈ ٹائم میں منعقد کئے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن