لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان کہا ہے کہ عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا اور عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے۔ الیکشن کب ہوں گے، یہ فیصلہ تم نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے۔ جو حشر اس مارچ کا ہوا ہے اس کے بعد تمہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلائو گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔