اسلام اباد(رانا فرحان اسلم)لانگ مارچ حکمت عملی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کے ہیرو جبکہ تحریک انصاف کیلئے ولن ثابت ہوئے لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے قائدین وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا نام لے لیکر پولیس آپریشن اور کارکنوں کو گھروں سے باہر نہ آنے دینے کا زمہ دار ٹھہراتے رہے جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو کامیا ب حکمت عملی بنانے پرشاباش دی گئی ہے مسلم لیگ ن کی قیادت کا کہنا یے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو غیر مؤثراور ناکام بنانا وزیر داخلہ کی حکمت عملی کے باعث ممکن ہوا وزیر داخلہ کی مربوط حکمت عملی اور اس پر عملدرآمد سے لانگ مارچ ناکام رہااور دس لاکھ لوگ اسلام اباد لانے کا دعوی بھی ریت کی دیوار ثابت ہوا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی وزیر داخلہ کو شاباش دی ہے اور عمران خان کے لانگ مارچ کو ناکام قراردیتے ہوئے اسکا کریڈٹ رانا ثناء اللہ کو دیا ہے دوسری جانب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی کارکردگی کو سراہا ہے اور آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و جوانوں کا انکے پاس جا کر شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے پر انہیں شاباش دی ہے۔