پولیس نے میرے گھر سے لائسنسی اسلحہ‘ قیمتی گھڑیاں چوری کیں: بجاش نیازی 

 لاہور (سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار) معروف ٹرانسپورٹر بجاش خان نیازی نے اپنے خلاف ہونے والے جھوٹے مقدمہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میری کمپنی کے نام کا لائسنسی اسلحہ، قیمتی گھڑیاں  و دیگر اشیاء پولیس میرے گھر سے چوری کرکے لے گئی اور مجھ پر دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے میرے ساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام اس زیادتی کا نوٹس لے کر مجھے انصاف دلائیں۔ بجاش خان نیازی کا کہنا تھا کہ میں لاہور کا رہائشی اور عرصہ دراز سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار کررہا ہوں، نیازی برادری ہونے کی وجہ سے میری ہمدردیاں عمران خان نیازی کے ساتھ ضرور ہیں لیکن میںکسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں اور نا کسی قسم کی سیاسی ایکٹویٹی میں شرکت کرتا ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس میرے گھر سے 29 ہتھیار چوری کرکے لے گئی جن کی مالیت چار کروڑ سے زیادہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ قیمتی اشیاء جو گھر سے لے کر گئے ا ن کی مالیت 45لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن