اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنچاب نے محکمہ قانون( پنجاب )میں 29 نئے لا ء افسران کی تعینات کردیئے ہیں۔اس حوا لے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق9 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جبکہ20 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات کئے گئے۔ایڈ یشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر نئے تعینات ہونے والوں میں محمد جاوید قصوری ،امتیاز الہی، قمر الزماں ،محمد بلال بٹ اور نوید خلیل شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تعینات ہونے والوں میں رانا زین طاہر ،راجہ ساجد عزیز ،محمد ارشد ورک سمیت دیگر شامل ہیں۔
محکمہ قانون پنجاب میں 29 نئے لا ء افسران تعینات
May 27, 2022