فوادچودھری  ان کے بھائی سمیت 200افراد کیخلاف مقدمہ 

دینہ ( نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اطلا عات و نشریات فواد چو ہدری اور ان کے بھائی تحریک انصاف جہلم کے جنرل سیکر ٹری فراز حسین سمیت 200 نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کر نے پر تھانہ منگلا میں مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پو لیس تھا نہ منگلا کینٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری اور ان کے بھائی فراز چو ہدری سمیت 200نامعلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ، ایف آئی آر میںبتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بینر اور جھنڈے وغیرہ اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور لو گوں کو حکو مت کے خلاف اکسا رہے تھے جبکہ حکومت پنجاب نے بحوالہ نو ٹیفیکیشن نمبر11)1-1/2004 SO(IS-مو ر خہ 24-5-2022کو اس طرح کی غیر قانو نی ریلیوں پر دفعہ 144ض ف کا نفاذکر رکھا ہے لہذا شرکا ء ریلی کو اس بابت مطلع کیا گیا کہ آپ غلط کر رہے ہیں آپ کی یہ ریلی غیر قانو نی ہے جس پر شر کاء ریلی مشتعل ہو کر آپے سے باہر ہو گئے اور حکو مت وقت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہو ئے کار سر کار میں مزاحمت کرتے ہو ئے پو لیس پا رٹی پر شدید پتھراؤ شروع کر دیا جس سے سرکاری گاڑی اور دیگر گاڑیوں کو بھی کافی نقصان ہوا اور پو لیس ملاز مین کو بھی پتھراؤ کی وجہ سے چو ٹیں آئیں، شر کاء ریلی جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے آگے بڑھنے لگے جس پر پو لیس تھا نہ منگلا کینٹ نے مقد مہ درج کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن