اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف کیس پر سماعت وکلاء کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں مصروفیات کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ میں سماعت ہوناتھی لیکن اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور بابر اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں مصروفیات کے باعث نہ آئے، معاون وکیل نے بتایاکہ دونوں فریقین کے وکلا سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،عدالت نے دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔