عمران نیازی کی اسلام آباد میں ناکام سرکس لگانے کی کوشش: اسلم غوری


اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری  نے پی ٹی آئی کے مارچ پر رد عمل میں کہا ہے کہ عمران نیازی نے ناکام سرکس لگانے کی کوشش کی ،یاسین ملک کی سزا سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ۔ترجمان جے یو آئی  نے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،میدان چھوڑ کر بھاگنے کی روایت کو عمران نیازی نے برقرار رکھا ۔لاکھوں لوگ لانے والا بمشکل چند ہزار تماش بین جمع کر سکا کوئی واضح ایجنڈا نہیں ، چھ دن کی ڈیڈ لائن بھی مذاق ثابت ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ چھ دن بعد کیا ہوگا ؟ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں ۔الیکشن کی تاریخ لینا مقصد نہیں ،صرف اسلام آباد کو جلانا مقصد تھا ۔عدالت عالیہ اپنے حکم کا تماشہ دیکھتی رہی ۔

ای پیپر دی نیشن