وفاقی تعلیمی بورڈکا منسوخ ہو نیوالے پرچہ جات کا شیڈول جاری 


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈنے تحریک انصاف کے مارچ کی وجہ سے منسوخ ہو نیوالے پرچہ جات کا شیدول جاری کر دیا ہے،وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق25مئی کے منسوخ پرچہ جات8جون کو ہونگے ،26مئی کے منسوخ شدہ پرچہ جات 9جون کو منعقد ہونگے،اعلامیہ کے مطابق پریکٹیکل کے امتحانات 6جون کے بجائے 10جون 2022سے شروع ہوں گے،تمام طلبا اپنی نئی رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈان لوڈ کرلیں ،باقی کے تمام پرچہ جات پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن