سرکاری املاک کو نقصان پہنچا نے ، درختوں کو آگ لگانیوالو ں کیخلاف مقدمہ درج 

اسلام آباد،راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچا نے ، درختوں کو آگ لگانے ، ناجائز اسلحہ رکھنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، سابق وفاقی وزراء اسد عمر ، علی امین گنڈا پور ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ، سابق ارکان قومی اسمبلی علی نواز اعوان ، راجہ خرم نواز سمیت پی ٹی آئی کے800 مرکزی اور مقامی رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا مرکزی قیادت کے علاوہ 39 کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ ، آتشیں اسلحہ رکھنے ، درختوں کو آگ لگانے ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اور دیگر پر حملہ آور ہونے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے راولپنڈی میں تھانہ وارث خان نے لال حویلی میں پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے100 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تھانہ نیو ٹائون نے150 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی مجموعی طور پر تھانہ وارث خان، نیو ٹاؤن اور تھانہ صادق آباد میں450 افراد کوملزم نا مزد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن