میرپورخاص،بارشوں سے ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کیلئے انتظامات 

میرپورخاص (بیورورپورٹ)  ضلعی انتظامیہ نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لئے انتظامات شروع کر دیئے شہر بھر میں نکاسی آب کے نالے اور نالیوں کی صفائی ستھرائی کی کی ہدایت ، نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشنوں کے تیار حالت میں رکھاجائے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون زین العابدین میمن نے کہا ہے کہ امکانی بارشوں کے دوران شہروں اور دیہاتوں کو  ہونے والے نقصانات سے بچانے کے لیئے گزشتہ بارشوں کے دوران پیدا ہونے والی خامیوں کو نہیں دہرایا جائے بارشوں سے قبل انتظامات مکمل کیئے جائیں اس امر کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں متعلقہ افسران سے امکانی بارشوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جب کے اسسٹنٹ کمشنران اپنے اپنے تعلقوں میں کنٹرول روم قائم کریں سی ایم او کو ہدایت کی کے نالوں کے اور پبلک ہیلتھ محکمہ کو ہدایت کی کہ ڈرینیج ڈسپوزل کی صفائی کرائی جائے تاکہ پانی کے بہائو میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ آئے انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے ڈی واٹئنگ پمپ اور پمپنگ اسٹیشن کی مشینری کو تیار حالت میں رکھا جائے۔اس موقع پر انہوں نے حیسکو کے ایکسین کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع نہ کی جائے اسٹیشنز کو جنریٹر مہیا کیئے جائیں انہوں نے متعلقہ ادادوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے بارشوں کی صورت میں دیگر اضلاع سے آنے والے بارشوں کے پانی سے قبل انتظامات مکمل کیئے جائیں اور ہائی رسک ایریاز کی نشاندہی کی جائے۔رلیف کمیٹیاں ضلعی سطح پر ڈی سی اور تعلقہ لیول پر ای سی صاحبان بنائیں گے لائیو اسٹاک محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں جانوروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیئے لاجسٹک سپورٹ کے لیئے ای سیز سے رابطہ کیا جائے۔
ریلیف کیمپ کے پیشگی انتظامات کیئے جائیں.انہوں نے کہا کے سندھڑی کا بارشوں کے دوران حساس اشو ہے اس کے لیئے سب کمیٹی بنائی جارہی ہے جس کا ہیڈ اے سی جھامن داس کو بنایا گیا ہے جو متعلقہ محکموں پر مشتمل ہوگی جو کے سندھڑی کے فارمل ڈسپوزل سینٹر پر کام کرے گی۔اجلاس میں میونسپل  کمیٹی کے نبی بجش رند، سوشل ویلفیئر کے جنید مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالیجز رانا الطاف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن گھرام بلوچ، پی پی ایچ آئی جی زین علی، آرٹس فائونڈیشن کے شہزاد و ملک، بانھ بیلی کے ایم بی کپری سمیت تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنران، پبلک ھیلتھ، ایریگیشن، لائیو اسٹاک، فاریسٹ، سول ڈفینس، ریڈ کریسنٹ، غیرسرکاری این جی اوز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
 زین العابدین میمن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...