حریت رہنما  یاسین ملک کو سنائی گئی سزا انسانیت کی توہین ہے: جاویدبٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حریت رہنما یٰسین ملک کو سنائی گئی سزا انسانیت کی توہین ہے۔یٰسین ملک کو دیگئی سزا بھارت کا اصل و مقروہ چہرہ ہے۔بھارتی عدلیہ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔بھارتی جیلوں میں قید لاتعداد کشمیری نوجونوں کی تاریخ رقم ہے۔ہزاروںکشمیرویوں کے لہو کی قربانیوں کو نظر اندانہیں کیا جا سکتا۔عالمی برادری کشمیری عوام کیساتھ بھارتی غنڈہ گردی کا نوٹس لے۔ہزار وں مسلح بھارتی فوجی غنڈوں کوفوری طور پروادی سے بے دخل کرایا جائے۔ عالم اسلام کو متحد ہو کرکشمیریوں کا مقدمہ اقوام عام کے سامنے رکھنا چاہے۔ ان خیالات کا اظہارسنی تحریک کے ضلعی رہنما محمد جاویدبٹ نے گزشتہ روز انجمن جانثاران مصطفی کے روح رواں ملک محمد آصف مرتضی تبسم، سرفراز احمد قلندری قادری کے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپسی پر استقبالیہ کے دوران کیا ۔ استقبالیہ تقریب میں مہر عتیق الرحمن،سیرۃ الحسن تونسوی،محمد عمران تونسوی جبکہ،حضرت علامہ مفتی محمد ادریس القاسمی،ملک محمد اکبر،حاجی نور احمد،حافظ محمد افضل،وجاہت جاوید بٹ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن