شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ موجودہ حالا ت لانگ مارچ ، دھرنوں کے نہیں کیونکہ تحریک انصاف نے ساڑھے تین سالوںمیں سیاسی اور معاشی بحران پیدا کر کے پوری قوم کو مسائل اور بحرانوںکی دلدل میں دھکیل دیا ہے تبدیلی کپتان پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے سمیت اپنے دور میں وزراء اور مشیروں کے تیزی سے بڑھنے والے اثاثوں کی چھان بین میں روڑے اٹکانے سے باز آئیں جس شخص کا اپنا اور جماعت کا دامن کرپشن اٹا پڑا ہو اسے دوسرے بھی چور نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں کشکول اٹھاؤ اور بھکاری بن جاؤ کی پالیسی اختیار کی اور ملکی تاریخ کے ریکارڈ قرض حاصل کرنے کے باوجود ملکی ترقی کے حوالے سے کوئی ایک تعمیر ی اقدام نہیں اٹھایا۔