شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے پر امن مظاہرین پر پولیس کا تشدد آنسوگیس کی شیلنگ اور گرفتاریاں ریاستی جبر اور حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے عمران خان کے ٹائیگرزحکومتی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہم پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ہر رکاوٹ عبور کرکے پارٹی کے احتجاجی کالز پر ہر حال میں عملدر آمد یقینی بنائیں گے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کرکے بتادیا ہے کہ وہ قول کے سچے اور عزم کے پکے ہیں وہ اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑنے والے نہیں۔