ڈپٹی کمشنر نے شہر اولیاء میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کا حکم دیدیا

May 27, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)  ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ بوسن روڈ،نشتر روڈ،کے ایف سی روڈ اور گول باغ روڈ سمیت 5 شاہرائیں ماڈل قرار دی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک پولیس،میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ طاہر وٹو نے کہا کہ 5 مرکزی چوکوں پر اشاروں کی تنصیب کیلئے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ سروس روڈز اور چوکوں کی کشادگی کے حوالے سے ٹیکنکل سروے کرایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوٹرن اور ری انجینئر نگ کے ذریعے بوسن روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم کیا جائے گا جبکہ نواں شہر،ایس پی چوک،کچہری چوک،وہاڑی چوک،بوسن روڈ چوک پر ڈیجیٹل اشارے لگیں گے۔

مزیدخبریں