خانیوال( خبر نگار) ٹیوٹا ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر شیخ احمد رضا نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے الزامات میں عمر قید کی سزا سنا کر بھارتی عدالت نے ہندوستان کی انتہا پسندی کا چہرہ پوری دنیا پر عیاں کر دیا ہے وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔