ملتان(کامرس رپورٹر ) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہنگامہ آرائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے میں چیف سیکرٹری پنجاب کے تعاون اور خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔اس امر کا اظہار گزشتہ روز آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین طارق وزیر علی اور سینئر وائس چیئر مین طارق محمود نے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور شہروں کے داخلی راستے بند ہونے کے باوجود آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھی ۔ چیئرمین طارق وزیر علی، سینئر وائس چیئرمین طارق محمود اور وائس چیئرمین احسن مجید نے کہا کہ تمام بڑے شہروں بشمول لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، جہلم میں سپلائی یقینی بنائی گئی۔ عوام کی اس خدمت میں متعدد سرکاری افسروں اور محکموں کا تعاون غیر معمولی رہا اور اس کیلئے ایسوسی ایشن چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر / ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر شہروں کے حکام اور ان کی ٹیموں کی خدمات کو سراہتی ہے۔ ان افسروں نے نہ صرف ٹینکروں کے داخلے کی اجازت دی بلکہ انہیں پٹرول پمپس تک پہنچانے کیلئے حفاظت بھی مہیا کی۔
پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں تعاون: چیف سیکرٹری ،افسروں کا شکریہ،ایسوسی ایشن
May 27, 2022