مالی امداد کی درخواستوں پر جلد چیکس مل جائیں گے:ڈائریکٹر بیت المال

کوٹ ادو،ماہڑہ شہر(خبرنگار،نامہ نگار) ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب مہر مظہر عباس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرگڑھ سید کاشف سلیم کے ہمراہ پاکستان بیت المال کے ضلع بھر میں چلنے والے پراجیکٹس جن میں ویمن ایمپاورمینٹ سنٹر،ایس آر سی ایل او ڈسٹرکٹ آفس اور دارالاحساس کوٹ ادو کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے ایسے درخواست گزاران جنھوں نے طبی امداد، تعلیمی وظائف اور معذور افراد نے مالی امداد کے حصول کے لیے جو درخواستیں دی ہیں ان سب درخواستوں کو دستیاب فنڈز کی بنیاد پر جلد سے جلد مالی امداد کے چیکس مل جائیں گے، انہوں نے تمام پراجیکٹس میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان اداروں میں نئے واٹر کولرز اور فرنیچرز کی اپ گریڈیشن کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،انہوں نے ایس آر سی ایل او ٹو اور ڈسٹرکٹ آفسز کے لیے بہتر بلڈنگز میں شفٹ ہونے کے احکامات جاری کیے,مزید برآن دارالاحساس کوٹ ادو میں دستیاب سہولیات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے اورکہا کہ وہ سٹاف جو کارکردگی بہتر نہیں دکھائے گا انکے کنٹرکٹس نہیں بڑھائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...