صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزیاں ٹوئٹر 150 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرے گا

May 27, 2022

واشنگٹن (اے پی پی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کی خلاف ورزیوں پر150 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرے گا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق  عدالتی دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر نے صارفین سے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر لیے جانیوالے ٹیلی فون نمبر ز،ای میلزاور دیگر ذاتی معلومات کا غلط استعمال کیا ۔جس پر کمپنی کو 150 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا جو وہ محکمہ انصاف اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن کو ادا کرے گی ۔ ٹو ئٹر نے یہ خلاف ورزی  مئی 2013 ء اور ستمبر 2019  ء کے درمیان کی تھی ۔یاد ررہے کہ مانیٹری سیٹلمنٹ کے علاوہ معاہدے میں ٹو ئٹر کو اپنی تعمیل کے طریقوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں