اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت) پیف سے الحاق شدہ پبلک مڈل سکول لاڑ کی مزید دوٹیچرعلیشبہ ونمرہ تنخواہ نہ ملنے و پرنسپل عمران کی جانب سے نازیباالفاظ استعمال کرنے پر پریس کلب اڈالاڑ پہنچ گئیں ا اور کہا کہ چار ماہ کی تنخواہیں سکول ے لینی ہیں اصرارکیا تونازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سکول سے نکال دیا گھروں میں فاقے شروع ہوگئے میڈیا کی ٹیم سکول پہنچی تو پرنسپل عمران نے ٹیچرز کی تنخواہیں و پارٹی وغیرہ کی مدمیں رقم لینے کا اعتراف کیا ٹیچرز علیشبہ ونمرہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔