اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت) پیف سے الحاق شدہ پبلک مڈل سکول لاڑ کی مزید دوٹیچرعلیشبہ ونمرہ تنخواہ نہ ملنے و پرنسپل عمران کی جانب سے نازیباالفاظ استعمال کرنے پر پریس کلب اڈالاڑ پہنچ گئیں ا اور کہا کہ چار ماہ کی تنخواہیں سکول ے لینی ہیں اصرارکیا تونازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سکول سے نکال دیا گھروں میں فاقے شروع ہوگئے میڈیا کی ٹیم سکول پہنچی تو پرنسپل عمران نے ٹیچرز کی تنخواہیں و پارٹی وغیرہ کی مدمیں رقم لینے کا اعتراف کیا ٹیچرز علیشبہ ونمرہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی‘ اصرار پر سکول سے نکال دیا ‘حکام نوٹس لیں ٹیچرزعلیشبہ‘ ونمرہ
May 27, 2022