غیر معیاری اجزا کااستعمال‘  پاپڑ فیکٹری کو 50 ہزار 

May 27, 2022

ملتان ( خصوصی رپورٹر) فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان میں بہاولپور روڈ پر معروف پاپڑ فیکٹری کو خوراک کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نامکمل ہونے  پر 50 ہزاربستی حسین آباد کبیروالا میں سوڈا واٹر پلانٹ کو مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس  کی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار 80 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر اور 11 کلو کھلے اور ایکسپائری اجزائ￿  تلف کردیے۔ میاں چنوں میں 2 سوڈا واٹر پلانٹس کو مشروبات میں غیر معیاری اجزاء  کی ملاوٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 10، 10 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاوہ لودھراں میں سوڈا واٹر پلانٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں