یاسین ملک کیس کی اقوام متحدہ  سے شنوائی کا مطالبہ

May 27, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی بار ایسو سی ایشن  نے حریت رہنما  یاسین ملک کو عمر قید سزا کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کیس کی شفاف شنوائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی بار نے ا یاسین ملک سمیت دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مقبوضہ جموں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے، کشمیر کے مستقبل فیصلے کا اختیار کشمیریوں کا ہے بھارتی ریاست اس قبل بھی بٹ شہید کو جھوٹے مقدمے میں پھانسی دی چکی ہے،یاسین ملک کے ساتھ بھی بٹ شہید جیسا سلوک کرنے جا رہے ہیں،یاسین ملک ایک عظیم حریت پسند رہنما ہیں،سزائیں اور غداری کے الزامات آزادی پسندوں کے سینے میں تمغے کی طور پر چسپاں رہیں گی،محمد یاسین ملک کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔

مزیدخبریں