کیماڑی میں زہریلی گیس ، جہاز ہرکولیس کے  عملے کے خلاف مقدمہ اندراج کیلئے درخواست

May 27, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر)کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے متاثرہ شہری نے بحری جہاز ہرکولیس کے عملے کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے درخواست دے دی۔ عدالت میں کے پی ٹی حکام ، ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی کیماڑی اور دیگر پیش ہوئے ۔پولیس کی ناقص کارکردگی پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو 16 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ کمرہ عدالت میں مسکرانے پر ایس ایس پی کیماڑی کی سرزنش بھی کردی۔ چیف جسٹس نے ایس ایس پی کیماڑی کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ  مجھے دو ماہ قبل ہی تفتیش سونپی گئی ہے۔ جاںبحق افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان بھائی اور بچے چلے گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،جاںبحق عمر فاروق کا والد نے کہا کہ میرا نوجوان بیٹا گریجویشن کا طالب علم تھا۔ درخواست گذار کا کہنا تھا کہ  کیماڑی میں 16 فروری 2020 کو ہرکولس جہاز سے گیس اخراج کا واقعہ ہواتھا جس سے 14 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد بیہوش ہوگئے تھے، معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں