ریاض (اے پی پی)سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ مملکت کی تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدت میں 29.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اضافہ سال رواں 2022 ء کی پہلی سہ ماہی میںگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ہوا ہے ۔محکمہ نے کہا ہے کہ 2022 ء کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات کا حجم 77.8 بلین ریال جبکہ گزشتہ سال یہ 60.1 بلین ریال تھا۔محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ تیل کے علاوہ مصنوعات کی برآمدات میں مذکورہ اضافہ ری ایکسپورٹ پر بھی ہوا ، جس کامارچ میں حجم 25.185 ملین ریال جبکہ یہ گزشتہ سال 22.467 ملین ریال تھا۔
سعودی عرب، تین مہینوں کے دوران بر آمدات میں 29 فیصد بڑھوتری
May 27, 2022