لانگ مارچ میں عوام کو اداروں سے لڑانے کی گھناؤنی سازش کی گئی: کھچی برادران  


میلسی (تحصیل رپورٹر  )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اورنگزیب خان کھچی اور سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی  نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں پولیس اور اداروں کو عوام کے ساتھ لڑانے کی کوشش کرکے ایک گھناونی سازش کی گئی  یہ ایک پرامن احتجاج تھا مگرملک بھر میں رکاوٹیں کھڑی کر کے آنسوگیس۔لاٹھی چارج خواتین پر تشدد کس استعمال کر کے غیر جمہوری اور فسطائی رویے کا مظاہرہ کیا گیا ادارے بھی ہمارے ہیں اور قوم بھی ہماری ہے  حکومت اپنے فسطائی احکامات کے ذریعے ان کو عوام سے الگ نہیں کر سکتی سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے اس لیے اگلی بار ایسا رویہ ناقابل برداشت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے واپسی پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک غیر جمہوری رویے رہے پاکستان میں جمہوری ارتقاء نہیں آسکتا۔ حالات بتا رہے ہیں کہ حکومت میں شامل جماعتوں نے خود کو طاقت کے استعمال سے عوام میں مزید غیر مقبول کرلیا ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری سلمان بھابھہ‘ مشیر نائب صدر زبیر خان جوئیہ‘ میلسی تنظیم کے کوآرڈینیٹر وسیم احمد شیخ اور دیگررہنما بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن