شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) پی پی 139 کے امیدوار چودھری شہباز چھینہ کے اعزاز میں سابق ڈی ایس پی چودھری اعظم بسرا نے اپنے ڈیرہ پر ظہرانہ دیا اس موقع پر چودھری افضل بسرا ،چودھری فہد شہزاد بسرا، ساجد مغل، ارسلان گوندل ، ملک محمود طاہر ، چودھری کامران ، چودھری سرفراز احمد ،چودھری بلال حسین سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے چودھری شہباز نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سالوں کے دوران جس طرح ملک اور عوام دشمن پالیسیاں بناکر عوامی استحصال کیا گیا اس کو بہتر بنانے کیلئے وقت درکار ہے صرف ڈیڑھ ماہ میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں اس کیلئے وقت درکار ہے وزیراعظم میاںشہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف پاک وطن کو مسائل اور بحرانوںسے نکلانے کیلئے اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر دن رات ایک کئے ہوئے ہیں عمران خان بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں انہیںکچھ نہیں ملے گا۔