’’قوم پی ٹی آئی کے کسی جھانسے میں آنے والی نہیں‘‘

May 27, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مارچ کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ملکی مفادات اور عوام کی دشواریوں کا کوئی احساس نہیں پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر ملکی نظام لپیٹنا چاہتی ہے جس کی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہے ،پی ٹی آئی کے فسادی مارچ کو قوم نے بتادیا ہے کہ وہ دوبارہ پی ٹی آئی کے کسی جھانسے میں آنے والی نہیں، ان خیالات کا نوائے وقت فور م میں اظہار خیال کرتے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان، حاجی اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، سیٹھ عبدالسلام، مرزا سعید اکبر بیگ، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری ،ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر نے کیا۔

مزیدخبریں