چمن(نامہ نگار)چیئرمین نادرا طارق ملک اور ڈی جی نادرا بلوچستان امیر عالم خان کا دورہ چمن پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نے استقبال کیا ۔چیئرمین طارق ملک نے ضلع چمن میں خواتین کیلئے نادرا سنٹر اور نادرا آفس کے نئے کاؤنٹرزکا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈی سی چمن کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل نے چیئرمین نادرا طارق ملک کو چمن کے عوام کا دیرینہ مطالبات سے بریف کیا چمن کیلئے خواتین کا علیحدہ نادرا سنٹر جس میں سٹاف بھی خواتین ہونگی اس کے علاوہ دو موبائل وین جو دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کیلئے قومی شناخت کارڈ بنانے میں آسانی پیدا کریں گی جس پر ڈی جی اور چیئرمین نادرا نے یہ مطالبے فوری منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
نادراسنٹر