اگوادر(بیورو رپورٹ ) گوادرپورٹ اتھارٹی یونین (GPA ) کے عہدیداروں بلوچستان فشریز ایمپلائیز ایسوسی ایشن گوادر کے صدر حسین اکبر،جنرل سکرٹری انور داد رحمان ، بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکر گرانڈ الائنس (بیوگا) کے عہدیداروں نے جی ڈی اے گوادر کے افسر ناصر راجا کے خلاف مقدمہ اور ان کے آفس میں ان کی گرفتاری کی کوشش اور تذلیل کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔