کیٹ ماس نے امبرہرڈ کے الزامات مسترد کر دیئے

May 27, 2022 | 14:32

ویب ڈیسک

 کیٹ ماس نے سابق بوائے فرینڈ جونی ڈیپ پر لگنے والے الزامات کی تردید کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران جانی ڈیپ کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دے دی۔ امریکی ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دعوی بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جونی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا۔ اس کیس کے حوالے سے کیٹ ماس کا کہنا تھا کہ جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب کچھ سیڑھیوں سے نیچے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی۔ امریکی ماڈل کیٹ ماس نے بتایا کہ چوٹ لگنے کی صورت میں تو اسجونی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جونی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ کا یہ دعوی کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ ان کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے۔ واضح رہے کہ کیٹ ماس نے کہا کہ جونی کی اہلیہ کی جانب سے دیے جانے والا بیان کے ہم دونوں ہی جونی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں ہیں یہ الزام سراسر غلط اور جھوٹ ہے۔

مزیدخبریں