جیسنڈا آرڈن کس پاکستانی سیاستدان کی فین ہیں؟

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نےہارورڈ یونیورسٹی میں جمہوریت پر خطاب دیتے ہوئے اس کی شروعات بینظیر بھٹو سے کی اور کہا بینظر بھٹو کی کئی سالوں پہلے کہی گئی باتیں آج کے دور میں بھی جمہوریت کا حقیقی راستہ ہیں۔

 جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب کا آغاز ہی پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نام سے کیا اور کہا کہ جون 1989 میں پاکستان کی وزیراعظم یہاں آئیں اور انہوں نے جمہوری قوموں کو متحد ہونا چاہیے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اپنے سفر اور شہریت کی اہمیت، حکومتی نمائندہ ، انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ دو چیزیں جن کا تاریخ مقابلہ نہیں کر سکے گی ایک یہ کہ  وہ(بینظیر بھٹو) ایک اسلامی ملک میں منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم تھیں جب اقتدار میں عورت ایک کا آنا انتہائی نایاب تھا۔دوسرا یہ کہ وہ پہلی خاتون تھیں جو وزیر اعظم ہوتے ہوئے ایک بچے کی ماں بنیں۔

ای پیپر دی نیشن